سید سچل شاہ مرحوم ایم ڈبلیوایم کا مخلص کارکن تھا،جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا، مستنصرمہدی

17 June 2021

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سابق سیکرٹری فلاح بہبود مرحوم سید سچل شاہ نقوی کی پہلی برسی 20 جون کو سٹی چک میں منعقد ہورہی ہے برسی میں پاکستان کے مشہور و معروف نامور نوحہ خواں سید علی دیب رضوی سمیت دیگر علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔

 جبکہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے ایک بیان میں کہا کہ سید سچل عباس نقوی جو مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے کارواں کا ہمسفر ساتھی تھا جو گزشتہ سال ہم سے جدا ہوگئے تھے، اس عظیم کارکن کی پہلی برسی مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور سے کثیر تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور مرحوم کی مزار پر حاضری دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید سچل عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین کا وفادار کارکن تھا، مشکلات کا سامنا کرکے میٹنگز اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرتے تھےسیدسچل عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کا انمول تحفہ تھا،سید سچل عباس نقوی جیسے مخلص اور سچے کارکن مشکل سے پیدا ہوتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree