پاکستان اسلامی دنیا سمیت اقوام عالم میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرے،ایم ڈبلیوایم کراچی

11 July 2014

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں  بھی’’یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق‘‘ منایا گیا اور غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے،ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا گیا اور مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر پر کیا گیا، غزہ پر صیہونی اسرائیلی بربریت اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، تکفیری داعش کے خلاف ،فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

 

ملک بھر کی طرح کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادرکے باہر کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں مولانا علی انور جعفری،علامہ شیخ محمد علی ، علامہ مبشر حسن ،  علی حسین نقوی  سمیت کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ گذشتہ پانچ روز میں غاصب اسرائیل نے غزہ پر سیکڑوں کی تعداد میں بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین ہیں۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں نے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت گزر گیا ہے اور دنیا کو غاصب اسرائیل کی لفاظی مذمت سے آگے نکل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ، انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ بیانات کافی نہیں بلکہ عملی اقداما ت کئے جائیں اور پاکستان اسلامی دنیا سمیت اقوام عالم میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی اور بالخصوص اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اور حکومت پاکستان ملک میں موجود اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کے لائسنس معطل کر کے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرے، انہوں نے تمام مسلمان ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کا بائیکاٹ کریں اور مغرب کی مصنوعات استعمال کرنے سے گریز کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور سمیت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و القدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے سمیت دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree