خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ کے سیلاب سے متاثرین میں راشن تقسیم

21 October 2013

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے عید کے  موقع پر صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ رنگ پور میں متاثرین میں خوراک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب سے متاثرہ 55 خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کے رکن اور خیرالعمل فاونڈیشن جنوبی پنجاب کے کوارڈینٹر علی رضاطوری تھے۔ تقریب کی صدارت مولانا زکریا عباس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ نے کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور میڈیا کے افرادنے شرکت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا طوری نے خیر العمل فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن پاکستان ملک میں دکھی انسانیت کی بلا تفریق مذہب وملت خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایتام کی کفالت، تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر، ملک بھر میں مساجد کی تعمیر اور پسماندہ علاقو ں میں ڈسپنسریوں کا قیام اور اسی طرح ناگہانی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے شعبہ ڈیزاسسٹر مینجمینٹ ہر وقت تیار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زکریا عباس نے خیر العمل فاونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے لئے ایک امید کی شمع ہے جس کا واحد مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree