وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں 6 امام بارگاہوں کو نذر آتش کرنے، پنجاب حکومت کی یکطرفہ کارروائی، مجالس عزا اور جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو تحفظ دینے کیخلاف 20 دسمبر (بمطابق چودہ صفر) کو امام بارگاہ قدیمی کے باہر عظیم الشان احتجاجی اجتماع کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے مسئول اور پروگرام کے آرگنائزر سعید رضوی نے ''وحدت نیوز'' کو بتایا کہ احتجاجی اجتماع میں ضلع راولپنڈی کی تمام ماتمی سنگتیں، علماء، ذاکرین اور واعظین سمیت ہزاروں عزاداران شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر سمیت دیگر تنظیموں کی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔