فارم 47 کی پیداوار حکومت نے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، علامہ علی اکبر کاظمی

22 April 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی اور پی ٹی آئی امیدواروں کو عمران خان کے سپاہی ہونے کی سزا دی گئی، ضمنی الیکشن میں حکمرانوں نے دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے سرعام دن کی روشنی میں سرکاری گلو بٹو کے ذریعے جعلی ووٹ کاسٹ کروائے گئے اور وقت مقررہ سے پہلے فام 45 کو ہر پولنگ اسٹیشن میں تیار کرکے رکھا گیا اور دھاندلی کی ایک اور بدترین مثال قائم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت نااہل حکمرانوں نے وطن عزیز کی حقیقی آزادی کی راہ میں رکاوٹیں بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے آج بھی اپنی فطرت اور جعلسازی سے باز نہیں آئے، ہم اس ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکمران مافیا وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے، لیکن یہ مافیا کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، اب انہیں عوام کسی صورت بھی معاف نہیں کریں گے، اور ان شاءاللہ بہت جلد عوامی طاقت اور قوت سے یہ مافیا ناکام ہوگا اور وطن عزیز پاکستان کو حقیقی آزادی نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ قیادت کے فیصلے کے بعد پاکستان بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree