وحدت نیوز(لاہور) جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر کے علاؤہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ، صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ نقوی ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، صوبائی سیکرٹری میڈیا اطلاعات ونشریات جناب اسد علی بلتستانی ، صوبائی سیکرٹری تبلیغات جناب علامہ سجاد حسین مھدوی ،صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی ۔
ایجنڈے کے مطابق میٹنگ کی کاروائی کو صوبائی جنرل سیکرٹری صاحب نے اچھے انداز سے چلایا ۔ میٹنگ صوبائی شوری کا اجلاس ، صوبائی کابینہ کی فزیکل میٹنگ ، برسی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ اور مجلس عزاء کے انعقاد کے سلسلہ میں جو سفارشات پیش کی گئیں ان کی منظوری دی گئی ۔