وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کی شہادت پر تعزیت کرنے کے لیے ملتان میں ایکسپریس نیوز کے دفتر کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ سید فضل عباس نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، ثقلین نقوی، مرزا وجاہت علی اور آئی ایس او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شامل تھے۔ وفد نے اس موقع پر ریذیڈنٹ ایڈیٹر سے ملاقات کی اور کراچی میں ہونے والے واقعے کے شہداء کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کسی بھی شخص کو اجازت نہیں کہ وہ کسی بے گناہ کی جان لے۔ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ طاقت کی بناء پر ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز پر ہونیوالا اس بات کا شاہد ہے کہ ہم کسی بھی ملک دشمن طاقت کی حمایت نہیں کرتے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کی شہادت پر ایکسپریس فیملی کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور آپ کی جرات اور استقامت کی داد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ کا ادارہ اسی طرح ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرتے رہے گا