حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے اور اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کا اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب

29 June 2024

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پنجاب اسمبلی آمد اور اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ملاقات، اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے اور اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے، غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں، حکومت نے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ان بے حس حکمرانوں کو بلکتی عوام کی چیخیں سنائی بھی نہیں دے رہیں جبکہ یہ اندھے ہونے کے ساتھ ساتھ اب بہرے بھی ہو چکے ہیں، ان کرتوتوں کے باعث یہ حکومت عوامی اعتماد مسلسل کھو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پولیٹکس کی کوکھ سے فرعون جنم لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بچوں کو بھی اپنے مفادات کے لئے قتل کر دیتے ہیں، تمام ظلم کے باوجود ہم سب اکھٹے کھڑے ہیں، حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، یہ لوگ بے رحم ہیں یہ اپنے ہی بوجھ تلے دب جائیں گے، یہ بونے لوگ کب تک بانی پی ٹی آئی کو دبا کر رکھیں گے، پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہے، یہ انکی کارکردگی اور ویژن ہے اور یہ لوگ جتنا زیادہ اقتدار پر مسلط رہیں گے، ملک اس قدر تباہی کی طرف جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree