وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس اور عید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع سکھر و روہڑی کی عالمات و ذاکرات و دیگر خواتین نے شرکت کی ۔تحفظ عزاداری کانفرنس سے خصوصی خطاب جناب مولانا حسن ظفر نقوی نے کیا ۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطابت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے ۔چار ستون ہیں جن پے خطابت کھڑی کی جاتی ہے خطابت کا اسلام سے تعلق ہے ماہ محرم میں ہمیں تاریخ کے موضوع پر مجالس پڑھنی چاہیئے منبر حسین علیہ سلام پر بیٹھنے والے فرد کے لیے لازم ہے کہ قرآن ، احادیث ، سیرت چہاردہ معصومین اور تاریخ کا مطالعہ کرے ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی سیکریٹری محترمہ عمرین رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاحب ِ علم افراد انبیاء کے وارث ہیں ہمیں منبر سے علم بانٹنا چاہیے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو حالات حاضرہ اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق صاحب منبر کا بیان ایسا ہو جو سامعین کے علم و آگہی اور شعور میں اضافہ کا باعث بنے ۔ جشن عید غدیر میں سکھر کی ذاکرات نے قصیدہ خوانی کی اور مشہور معروف منقبت و نوحہ خوان جناب شادمان رضا نے قصیدہ خوانی کی کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا ۔