علامہ مقصود ڈومکی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر ورثاء سے تعزیت

21 June 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلعی رہنما حاجی غلام حسین اخلاقی فرید احمد ڈاکٹر لیاقت علی ہزارہ و دیگر نے بلوچستان کے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر ان کے فرزند سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، ارباب سلیمان کاسی و دیگر ورثاء اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے تعزیت کی۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ارباب عبدالظاہر کاسی نے طویل سیاسی جدوجہد کی ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کے دوران جیل کاٹی اور 2012 میں عسکریت پسندوں نے ارباب عبدالظاہر کو اغواء کیا۔ آپ عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی آواز بنے۔ ان کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کاسی قبیلے اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree