کربلا کامنبع ہدایت آج بھی تمام عالم انسانیت کوامام حسین ؑکےآفاقی پیغام کی طرف دعوت فکر دے رہا ہے، علامہ اعجاز بہشتی

27 September 2019

وحدت نیوز (پشاور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین ع بعنوان #حسین_سب_کا* کا انعقاد کیا گیا جس علماء کرام، پروفیسر صاحبان، سینکڑوںاہل سنت اور اہل تشیع طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ سالانہ یوم حسین ع سےمجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی،پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آبادمفتی گلزار نعیمی ،چیئرمین اسلامیات ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاورڈاکٹر معراج اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر برادر حسین جعفری ودیگر نے خطاب کیا۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی قربانی کا مقصد امت کو بیدار کرنا تھا اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔ مدینہ سے امام حسین ؑ اس لئے نکلے تاکہ اپنے نانا (ص) کے دین کو بچائیں۔ آپ (ع) کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ امام حسین (ع) کی قربانی کا مقصد امت محمدی (ص) کو بیدار اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔یونیورسٹی میں یوم امام حسین (ع) کا انعقاد دانش گاہوں کا حسن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایسے پرگراموں کا انعقاد انتہائی اہم ہے کربلا ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں یونیورسٹیز میں یوم حسین ع کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقا کا سبب بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree