تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے، ملک اقرار حسین

07 September 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد)عزاداری امام حسین کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کوہاٹ چکوال اور پنجاب کے بعض حصوں میں انتظامیہ عزادران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہم ملک میں امن و امان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین مرکزی عزادری سیل ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی چار دیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر ز کاٹی جارہی ہیں ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ قوانین مذہبی آزادی اور آئین کے خلاف تھے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرئے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ بعض علاقے میں چند شر پسند عناصر کی ایما پر انتظامیہ عزادرای کے پروگرامات میں خود رکاوٹ کاباعث بن رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ہم نے ملک گیر عزادری سیل قائم کیا ہوا ہے ۔ عزاداران کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہم اضلاعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree