وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں دفتر میں ایم ڈبلیو ایم میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن کی صدارت سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کی، جشن میں پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے شعرائے کرام نے شرکت کی اور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا، جشن میں مشہد مقدس میں موجود علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عارف حسین تھہیم کا کہنا تھا کہ یہ مہینہ صدق کے ساتھ مختص ہے، اس مقدس مہینے میں ایک نہیں بلکہ دو سچوں کے ولادت باسعادت ہے، اُنہوں نے کہا کہ بارگاہ ثامن الائمہ میں جشن صادقین کا انعقاد نعمت عظمیٰ کے سوا کچھ نہیں، نام نہاد مسلمان سیرت رسول اللہ اور اہلیبیت علیہم السلام کو فراموش کر کے تکفیریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، اُنہوں نے امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارتخانے کے بیت المقدس منتقلی کو سعودی اور یہودی مشترکہ سازش قرار دیا، علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل مولانا عقیل حسین خان نے کہا کہ کل جب ہم اسرائیل اور امریکہ کے خلاف آواز بلند کرتے تھے تو لوگ ہم پر باتیں کرتے تھے، لیکن سلام شہید قائد اور رہبر کبیر پر جنہوں نے ان دو ناسوروں کے خلاف بہت پہلے مطلع کر دیا تھا۔ آخر میں مولانا عقیل حسین خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔