وحدت نیوز(مشہد) علامہ عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے کہا ہے کہ تشیع اور پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے آل سعود اور امریکی پٹھو جو حکومتی ایوانوں اور قومی اداروں میں بیٹھے ہیں وطن عزیز اور ملت تشیع کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں جسکی ایک مثال برادر ناصر عباس شیرازی کا ان کالی بھیڑوں کے ہاتھوں اغوا ہے۔ایک ماہ کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد بھی یہ کالی بھیڑیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں جس کیلئے ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں،سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ ہم اس موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی کابینہ کے افراد کو مباکباد پیش کرتے ہیں جنکی شبانہ روز کوششوں سے برادر سید ناصر عباس شیرازی کو رہائی ملی۔