یورپ امریکہ اور کینڈا کے ہزاروں مومنین لاپتہ افراد کی بازیابی مہم میں مجاہد علماءکے شانہ بشانہ ہیں ، علامہ غلام حر شبیری

14 October 2017

وحدت نیوز(لندن) برطانیہ سے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کے اساسی رہنماء علامہ غلام حر شبیری نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں   حجت الاسلام مولانا حسن ظفر نقوی کی قیادت میں شروع ہونے والی  لاپتہ فرزندان ملت کی بازیابی کے لئے شروع کی گئی تحریک جو اج ایک قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی اور پہلی مرتبہ تمام علما اور قوم ایک پلیٹ فارم پہ متحد نظر آئے -اس تحریک کی بھر پور حمایت کے ساتھ علماء کرام کے جذبے کو سلام پیش کرتے جنہوں نے قیمتی اوقات کی قربانی دے کر اپنی ملت کی دادرسی کے اپنی گرفتاریاں پیش کر کے  ہزاروں ماؤں  بہنوں اور بے یارو مددگار  بچوں کو امید کی کرن  دکھائی،یورپ امریکہ اور کینڈا کے ہزاروں مومنین اس الٰہی تحریک کاحصہ ہیں اور بیرون ملک مقیم علماء کرام اس عظیم حماسی عمل کی بھرپور تائید کرتے ہیں،خدائےمتعال ہمارے علماء کرام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور   قوم و ملت کو ان کی حمایت کی توفیق عنایت فرمائے-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree