وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین اور ادارہ بصیرت آرگنائزیشن کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ میں کانفرنس بین المللی مہدی برحق و برسی شہید منی علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا، مقررین نے حالات حاضرہ، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزاورشہید ڈاکٹر فخر الدین کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی اور ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی بھی موجود ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام و طلاب حوزہ علمیہ قم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔