وحدت نیوز (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے سفیر انقلاب کردار و گفتار کے غازی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سیدشفقت شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور برادر محترم سید دانش نقوی فرزند ارجمند ڈاکٹر محمد علی نقوی نے خطاب کیا اور شہید ڈاکٹر کی زندگی کے مختلف گوشوں کو بیان کیا اور طلاب کے لیے انکی روش کو نمونہ کے طور پر پیش کیا ۔پروگرام میں اصفہان کے اردو زبان کےتمام تشکلات تشکل عماریون،تشکل شہید عارف حسینی ،تشکل بین الملل ،تشکل المھدی ھندوستان ،و تشکل قرآن و عترت کے مسئولین اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔