لاہور، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام آل پارٹیز یوتھ ونگ کا اجلاس، وحدت یوتھ کے وفد کی شرکت

22 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ الائنس کے حوالے سے آل پارٹیز یوتھ ونگ کا اجلاس منہاج القرآن کے مرکزی آفس لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے یوتھ ونگ کے نمائندگان نے شرکت کی. اجلاس میں وحدت یوتھ ونگ لاہور کے وفد نے سیکرٹری یوتھ لاہور سید سجاد نقوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کی نمائندگی کی. اجلاس کا مقصد جوانوں کے مسائل کو عوامی سطح پر حل کرنے کے لیے ایک خود مختار پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ نیشنل یوتھ الائنس کے ذریعے طلباء اور جوانوں کو ایک ایسا فورم مہیا کیا جائے جہاں وہ قومی مفادات میں جوانوں کی نیشنل سطح پر نمائندگی کر سکیں. اجلاس میں سیکرٹری وحدت یوتھ لاہور سید سجاد نقوی نے جوانوں کے مسائل اور ان کے بہتر حل کے حوالے سے گفتگو کی. سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ جوانوں کے لیے بہتر تعلیمی پالیسی مرتب کی جانی چاہیے تاکہ مستقبل کا جوان سیرت حضرت علی اکبر علیہ السلام پسر حضرت امام حسین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے میدان عمل میں رہے اور قومی مفادات میں اپنی جان مال اور وقت دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہے. سجاد نقوی نے کہا کہ نیشل یوتھ الائنس کا قیام  خوش آئیند ہے اور وحدت یوتھ لاہور اپنے بزرگان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ اس الائنس کے نیک مقاصد کے حصول کے لیے صف اول میں دکھائی دے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree