جوانوں کو علما ءکے زیر سایہ ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے،علامہ حسن ہمدانی

05 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) امام بارگاہ الحسین حیدر روڈ اسلام پورہ میں وحدت یوتھ کے زیر اہتمام معارف اسلامی سلسلے کا چوتھا پندرہ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کرایا گیا. معارف اسلامی کے منعقدہ پروگرام میں وحدت یوتھ کے ٹاؤن سیکرٹریز سمیت کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی. تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری علامہ سید حسن رضا ہمدانی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس اور مسجد صاحب الزماں کے خطیب علامہ عباس الحسینی نے نوجوانوں سے خطاب کیا. خطاب کے دوران علامہ حسن رضا ہمدانی نے جوانوں کو حالات حاضرہ  سے متعلق آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن مسلسل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور دشمن کو شکست دینے کا واحد ذریعہ بیداری اور حالات حاضرہ سے آگاہی ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جوانوں کو علما کے زیر سایہ ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے. علامہ ہمدانی نے تقریب کے اختتام پر جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور دعا امام زمانہ سے تقریب کا اختتام کیا. تقریب کے بعد نماز مغربین اور شرکا کے لیے وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے افطاری کا بھی انتظام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree