خیرالعمل فاؤنڈیشن (شعبہ ویلفیئر)ایم ڈبلیوایم گلگت کی جانب سے 167 مستحق بچوں میں نولاکھ روپے سے زائدکے نقد وضائف تقسیم

31 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) معاشرے سے غربت کے خاتمے اورروزگار کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے روزگار کے مواقع پیداکرکے حکومت کا ہاتھ بٹائینگے اور علاقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔گلگت ریجن میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے 167 مستحق بچوں میں 993,000/- (نو لاکھ ترانوے ہزار روپے) تقسیم کئے گئے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور خیرالعمل فاؤنڈیشن گلگت ریجن کے سیکرٹری بختاور خان نے تقسیم وظائف ایتام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیرالعمل کی ٹیم پوری ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ علاقے سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور خدا کی نصرت اور تائید سے معاشرے کے پسماندہ ترین خاندانوں کی مالی مدد جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی لازم ہیں اگر ہم حکومت سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تو علاقے میں معاشی انقلاب آسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وطن پروگرام کے تحت مستحق اور بے گھر خاندانوں کیلئے 50 سیٹ مکانات کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسکرداس نگر میں ڈسپنسری کی تعمیر سے علاقے کے ہزاروں غریب عوام کو ابتدائی طبی امداد مل جائیگی۔تعمیر مساجد کے حوالے سے اجلاس کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ نلتر اور سکوار میں A کٹیگری کی مساجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ ہسپتال کالونی، اشرف آباد، طاؤس یاسین اور اسکندرآباد میں مساجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خدا وند عالم نے خطہ گلگت بلتستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے حسب ضرورت ان وسائل کے استفادے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree