ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں کے ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

31 دسمبر 2018

وحدت نیوز (لاہور) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین لاہور کے تحت مختلف علاقوں میں سردی سے بچائو کے لئے ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس لاہور میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی مسول برادر سید حسین زیدی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر حسنین ناصر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمران کی کاوشوں سے جوسخت سردی سےبچائو کے لئےجوامدادی سامان / گفٹ جمع کیےگے تھے. جس میں سردیوں کے کپڑے، جیکٹس، چادر اور دیگر اشیاء شامل ہیںکو لاہور کےعلاقہ ہنجروال شالمار ٹاون اور بھٹی ٹائون کے مختلف یونٹس کے نمائندگان کے حوالے کر دیا گیا جوامدادی سامان اپنے اپنے یونٹس میں موجود مستحقین تک پہنچا دیں گے. جبکہ آفس سٹاف کے علاوہ شیخوپورہ کے سیکرڑی فلاح و بہبود مولانا گلزار فیضی صاحب کو بھی ان کے علاقہ کے ضرورت مندافراد کے لئے سامان حوالے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree