خیرالعمل فاؤنڈیشن تمام بڑے شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ طبی مراکز قائم کریگی، نثار فیضی

24 فروری 2015

وحدت نیوز (راولپنڈی)  خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شعبہ صحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام بڑے شہروں میں طبی مراکز قائم کرے گا ان طبی مراکز میں علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ فوری رسپانس کے لیے ایمبو لینس سروس بھی فراہم کی جائے گی اور بلڈ ڈونیشن کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں خون کی فراہمی کو بر وقت یقینی بنایا جاسکے اب تک خیرالعمل فاؤنڈیشن اس شعبے کے تحت اسکردو،گلگت،لیہ،لاہور،راولپنڈی،ڈی جی خان میں 9 ہیلتھ سنٹر اور ایک ہسپتال قائم کر چکی ہے اور کچھ پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے ریلوے سکیم نمبر 9 میں کلینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے مسؤلین مولانا سید ساجد شیرازی،مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر افراد بڑی تعداد موجود میں موجود تھے ۔ نثار علی فیضی نے کہا پاکستان کی عوام آئے دن قدرتی و انسانی سانحات کا سامنا کر رہی ہے لیکن بدقسمتی سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان سہولیات کا فقدان ہے جن میں فوری طبی امداد،ایمبولینسسز کی فراہمی،خون کی فراہمی شامل ہیں جس کے نتیجے میں نقصانات کی شدت بڑھ جاتی ہے خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شعبہ صحت اس صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور پہلے فیز میں مختلف بڑے شہروں میں کلینکس،ڈسپنسری قائم کی جارہی ہیں اور دوسرے فیز میں طبی سہولیات کے حوالے سے دیگر لوازمات پورے کیے جائیں گے جن میں ایمبو لینسسز ،خون کی فراہمی شامل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree