جہلم ،پنڈ دادن خان میں 200سادات خواتین عزاداروں پر ایف آئی آر، ایم ڈبلیوایم رہنمازہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کروادیا

07 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر ، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree