الیکشن 2018، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا تمام انتخابی حلقوں میں بھرپور فعالیت کا مظاہرہ

24 جولائی 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے کراچی ، حیدرآباد ، ہالا(سندھ) کوئٹہ ،پاراچنار اور بھکرکے انتخابی حلقوں میں برادرران کے شانہ بشانہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواتین نے بھرپور فعال کردار ادا کیا ہے ۔ کراچی اور ہالہ میں خواہر سیدہ سیمی نقوی صوبائی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ ، خواہر غزالہ جعفری ، خواہر فرح زہراء ، خواہر نصرت نقوی ،خواہر انجم زہراء اس کے علاوہ اولڈ رضویہ کی خواہران نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بھر پور تعاون کیا ہے اور ابھی تک گھر گھر جاکر رجسٹریشن ، کارڈز کی تیاری اور انتخابی لسٹوں میں خواتین کی راہنمائی کے حوالے سےکافی حد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں انتخابی مہم کے لئے خواہر نرگس سجاد جعفری اور خواہر فرحانہ گلذیب نے شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب اعزام ہوئیں جنہوں نے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر انتخابی اجتماعات اور کارنرز میٹنگز سے خطاب کیا اور کوئٹہ میں علمدار روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں کو بالخصوص کوئٹہ کی خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے اورمجلس وحدت کےنامزد امید وار کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بریف کیا ۔ جب کوئٹہ سے خواہران کا فیڈ بیک لیا گیا تو برادران نے بتایاکہ شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جن خواہران کو کوئٹہ بھیجا گیا انہوں اپنا بھرپور رول ادا کیا ہے ۔ ہم شعبہ خواتین سے التماس کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں بھی مرکزی خواہران کی طرح کا سیٹ اپ بنادیں ۔ کیونکہ خواہرنرگس سجاد جعفری اور فرحانہ گلزیب صاحب نے کئی ایسی خواتین کو بہت اچھے انداز سے قائل کرلیا جو اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کرناچاہتی تھیں اور محلوں میں وہ خواتین اپنا اثر ورسوخ بھی رکھتی تھیں ۔ مرکز کی ان خواہران کی وجہ سے وہ خواتین جو ووٹ ڈالنے کی مخالف تھیں یا اپناووٹ کسی اور جگہ کاسٹ کرناچاہتی تھیں ،وہ آخری دنوں میں مرکز سے اعزام کی گئی خواہران کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہو چکی تھیں اور یہ ایک قسم کی کوئٹہ میں بہت بڑی کامیابی تھی ۔

اسی طرح پارا چنار میں خواہر سیمی زیدی ،خواہر سمیرا اور خواہر عقیلہ مرکز سے اعزام ہوئیں۔ پاراچنار میں برادر شبیر ساجدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان وہ واحد نامزد برائے نیشنل اسمبلی امید وار ہیں جو خیمہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ پاراچنار میں خواتین کو ووٹ کے لئے گھروں سے باہر نکالنا بہت مشکل مرحلہ تھا جسے مرکزکی جانب سے بھیجی گئی خواتیں نے بڑے اچھے انداز سے انہیں قائل کر لیا ۔ صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ مرودں کو بھی قائل کیا کہ وہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اجازت دیں ۔ جس پر دیکھا کہ مرکزی کی جانب سے بھیجی گئی خواتین ۔ پارار چنار میں گائوں گائوں اور گھر گھر جا کر برادر شبیر ساجدی کے لئے کمپین چلاتی رہیں ۔پاراچنار کی تاریخ میں خواتین کا گھر گھر اور گائو ں گائوں جاکرانتخابی مہم میں خواتین کے انتخابی جلسوں سے خطاب اور انہیںاپنا ووٹ ڈالنے کی جانب راغب کرنا ،پہلی بار دیکھا گیا ہے ۔ جسے وہاں کی خواتین نے بہت سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ یہاں پر بھی خواتین کا یونٹ قائم کیا جائے ۔

برادر شبیر ساجدی کا کہنا تھا اگرچہ میری بیگم ایک کالج کی پروفیسر ہے مگر وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہی تھیں جب سے مرکز کی خواہران آئیں انہوں نے ایسا تربیتی ماحول پیش کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بن گئی اور اب جبکہ مرکزی خواہران چلی گئی ہیں وہ اپنے چند اور خواتین کو ساتھ ملا کر کمپین خود سے چلا رہی ہیں اور یہ بات یہاں کے معاشرے میں بہت اہم ہے ۔ کہ خواتین معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں ۔

 شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ضلع بھکر کے حلقہ این اے 90  کے لئے خواہر شاداب کی سربراہی میںتین خواہران کو اعزام کیا گیا تھا جنہوں نے حلقہ نوے میں ۵ دن کی بجائے ۹ دن تک بہت ہی عمدہ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ خواہران کے اس مثبت کرادر کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ اور پارا چنار کی طرح بھکر میں بھی ۵ دن سے بڑھا کر انتخابی مہم کا دورانیہ9 دن کردیا گیا ۔ برادر احسان اللہ خان کے خاندان کی خواتین کے ساتھ ساتھ گھر گھر جاکر اور مختلف یونین کونسلز میں جاکر خواتین بہت ہی خوبصورت انداز میں انتخابی مرحلے کی کمپین کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ انشاءاللہ خواتین کے جذبے اور کنونس کرنے کے انداز کو دیکھ کر بھکر کی خواتین جلد ہی شعبہ خواتین کا یونٹ اوپن کریں گی ۔

بھکر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار جناب احسان اللہ خان بلے کے نشان پر پی ٹی آئی کے بھی مشترکہ امیدوار ہیں ۔ شعبہ خواتین کی خواہران نے ایسا سیاسی ماحول پیدا کردیا تھا کہ خواتین اس حلقے سے نہ صرف اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی بلکہ اپنے کنبے اور محلے کے ووٹ کے بھی کوشش کریں گی انشاء اللہ ۔

راولپنڈی کے حلقہ 60 راولپنڈی میں جناب مختار عباس کی انتخابی مہم میں ضلع راولپنڈی کی تمام خواہران نے خواہر قندیل زہراء کی سربراہی میں پورے حلقے میں بھر پورطریقے سےانتخابی کمپین میں حصہ لیا اور شب و روز گھر گھر جا کر خواتین کو ووٹنگ کے لئے قائل کیا اور این اے ۶۰ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی جناب مختار عباس کی انتخابی مہم کو بھر انداز سے چلایا ہے ۔ جس پر جناب مختار عباس اور ان کی مسزز نے ایم ڈبلیو ایم کی خواتین کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree