مجالس عزا میں پیغام سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کو عام کریں ،سیدہ معصومہ نقوی

13 جون 2024

وحدت نیوز(پشاور)کنیزانِ زہرا پشاور کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی ، ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی رابطہ سیکریٹری محترمہ زینب بنت الھدی اور پرنسپل عسکری سول چکوال محترمہ چمن فاطمہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے انعقاد کے اجر و ثواب سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کا اہم نکتہ یعنی مقصد عزاداری کو ہم بھلا بیٹھے ہیں۔ واقعہ کربلا کے بعد سیدہ زینب سلام اللہ علیھا نے کس قدر کٹھن و دشوار ترین مراحل طے کیے اور پیغام کربلا کو عام کیا ، مقصد شہادت ِ امام حسین علیہ السلام سے دنیا کو آگاہ کیا

ان کا کہنا تھا جناب زینب سلام اللہ علیھا نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کی بنیاد رکھی تاکہ قیامت تاکہ آنے والی نسلیں اس عزاداری سے  حقیقی پیام کربلا سن سکیں ۔آج ہم سب کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے با مقصد عزاداری کو فروغ دینا ہے۔ محترمہ چمن فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطیب کو معاشرے کی ضرورت کا احساس ہونا چاہیے کیونکہ ان کی گفتگو مجمع کے اذہان و افکار کو متاثر کرتی ہے منبر حسینی سے خطاب کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سامعین کے سامنے معاشرے کے اصلاحی پہلو ، ان کے مسائل اور قرآن و اہلبیت کی روشنی میں ان کا حل پیش کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree