علم و عصمت و طہارت ،عبودیت اور بندگی میں حضرت فاطمہ علیہا السلام کا مقام اوران کی عظمت تمام دنیا کی خواتین پر ازل سے ابد تک برتری رکھتی ہے ، سیدہ زہرا نقوی

26 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) شہادت خاتون جنت ، سیدہ دو عالم ، دختر حضرت محمد مصطفی ص سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے دردناک موقع پر تمام امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماو رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ ایام اس عظیم المرتبت بی بی کی شہادت کے ایام ہیں جس کى مرضی پیغمبر اکرم (ص) کى مرضی ہے اور پیغمبر (ص) کى مرضی خدا کى رضا ہے، جس کا غضب پیغمبر (ص)  کا غضب اور پیغمبر کا غضب خدا کا غضب ہے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا عالم انسانیت کے لیے کامل ترین نمونہ ہیں۔

 انہوں نے کہا جنابِ زہراء سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کی عظمت کا پتہ عام انسان کے بس میں نہیں ان ایام میں ہمیں موقعہ مل رہا ہے کہ ہم جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت سے کچھ سیکھیں۔ کچھ معرفت حاصل کر لیں ان کا کہنا تھا دشمن اور فرعونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ مکتب فاطمی کو حجاب سے دور کر دیا جائے، تاکہ بے حیائی کو عام کیا جاسکے حجاب وہ چیز ہے جس نے وقت کے یزید کو ہلا کر رکھ دیا ہے لھذا مکتب اہل بیت کی پیروکار ہماری مائیں بہنیں ان ایام میں تعلیمات و سیرت فاطمی کو زندہ کریں اور معاشرے میں فاطمی انقلاب کی شمعیں روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree