کربلا کی ننھی مجاہدہ جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے بے مثال صبر و استقامت نے یزیدیت کو روند ڈالا ، محترمہ رباب کاظمی

11 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے علی پور کے مقام پر یوم سکینہ سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے جامعہ مدرسہ فاطمیہ کی معلمہ محترمہ رباب کاظمی نے خطاب کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ سلام کی تین سالہ بیٹی نے معرکہ حق و باطل میں دین اسلام کے دوام کےلیے بے انتہا ظلم و ستم اوردردناک مصائب جھیلے  کربلا میں جہاں مرد و خواتین بوڑھوں اور جوانوں نے بے نظیر و بے مثال کردار پیش کیا وہاں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا اور اطفال آل رسول (ص) نے بھی عظیم جہاد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم سکینہ (س) و یوم علی اصغر (ص) منا کر ہم اپنے بچوں کو محمد و آل محمد علیھم السلام کے ان پاک و پاکیزہ بلند مرتبہ بچوں کے کردار سے متعارف کرواتے ہیں تاکہ ان کے ذکر کی بدولت ہماری نسلیں بھی دین اسلام کے راستے پر چلتے ہوے ہر قسم کی قربانی کا جزبہ اپنے اندر پیدا کریں اس موقع پر چھوٹی بچیوں کو مقنے ، چاندی کی بالیاں اور بی بی کے نام کی پٹیاں تقسیم کی گئیں مجلس عزا میں مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree