دنیا میں جہاں کہیں بھی حجاب کے خلاف اقدام کیا جائے گا ہم دختران اسلام حجاب کے دفاع میں میدان میں اتریں گی ، محترمہ معصومہ نقوی

14 فروری 2022

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سے ملک گیر یوم حجاب کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جامعہ بعثت رجوعہ سادات شعبہ خواہران کی جانب سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور جامعہ کی پرنسپل محترمہ معصومہ نقوی کی قیادت میں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں ہندوستان کے بیہمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کی گئ اور مسکان خان کو ان کی جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

  احتجاجی مظاہرے سے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا دنیا کی کسی طاقت کو یہ اختیار اور حق حاصل نہیں کہ مسلمان خواتین کے حجاب پر انگلی اٹھائے اور اسے غیر قانونی قرار دے ، حجاب خاتون کی عزت اور پاکدامنی کا محافظ ہے اور دین اسلام میں با حجاب خواتین کی بے انتہا قدر و قیمت ہے انہوں نے کہا دنیا میں جہاں کہیں بھی حجاب کے خلاف اقدام کیا جائے گا ہم دختران اسلام حجاب کے دفاع میں میدان میں اتریں گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree