مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

12 فروری 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’یوم حجات‘‘ کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین خانم حنا رضا تقوی  نے کی جبکہ اس موقع پر خانم عظمیٰ نقوی، خانم نگین رضوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد  نے شرکت کی۔ مظاہرین  نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی بہادر مسلمان بیٹی مسکان خان کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ مسکان خان نے ہندو وحشیوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر اپنی بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب مسلمان عورت کا زیور ہے، جس سے کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپکو ایک جمہوری ریاست کہتا ہے، حالیہ واقعہ نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کےمنہ سے نقاب نوچ ڈالی ہے۔

خانم حنا تقوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریاست کرناٹک کی طالبہ مسکان نے باطل کے سامنے حق کا نعرہ بلند کیا، اللہ اکبر کا نعرہ کالج میں لگا، اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں اس کے نام کے نعرے لگوا دئیے، مسکان نے ثابت کر دیا کہ مسلمان خواتین کا بہادری میں کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام خواتین حجاب پہن کر احکامات دین کی پیروی کریں، حجاب ہمارا تحفظ ہے، جس سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree