ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام مختلف مقامات پرعشرہ ثانی محرم الحرام میں مجالس عزا کا انعقاد جاری

01 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں ضلع اٹک کے تینوں یونٹس میں مجالس کا اہتمام کیا گیا۔جس سے مختلف عالمہ اور ذاکرین نے خطاب فرمایا۔

1.مجالس خمسہ 16محرم الحرام سے 20محرم الحرام  اور یوم علی اصغر علیہ السلام اور بی بی سکینہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں منعقد کیا گیا جس سے خانم چمن فاطمہ نے کردار سازی اور نہج البلاغہ کے موضوع پر بہت  خطاب فرمایا۔

2.سنجوال یونٹ میں خواہر زینب رباب کے گھر عشرے ثانی 11محرم الحرام تا 20محرم الحرام کا اہتمام کیا گیا جس سے خانم ثریا مہتاب نے توحید اور امامت  کے موضوع پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی ۔

شین باغ یونٹ میں سوئم مجلس سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پر  خانم تلبیہ زینب نے تفسیر سورۃ الشمس بہت عمدگی سے بیان کی۔امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں مجالس کے دوران آئی ایس او کی طالبات کی معاونت سے کفش برداری کی ذمہ داری دی جارہی ہے جو کہ انشاء اللہ اربعین امام حسین علیہ السلام تک دی جائیں گی انشاء اللہ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree