ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور شعبہ خواتین کی کابینہ کا اجلاس ، سیدہ زہرانقوی نے بلدیاتی الیکشن کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں

02 جولائی 2021

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی کابینہ میٹنگ مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت ہوئی ۔

 اجلاس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان ،مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تربیت اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا نقوی اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

 مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے لاہور کابینہ کی بہترین تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع لاہور کی شعبہ جاتی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیروزوالہ کے ساتھ ساتھ وزیر آباد میں بھی بھرپور الیکشن کمپین چلانے کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔

محترمہ حنا تقوی وزیر آباد کا دورہ کریں گی اور وہاں کی خواتین سے ملاقات کے بعد ایک مضبوط تنظیمی و سیاسی سیٹ اپ کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کریں گی محترمہ زہرا نقوی نے اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے پر خواہر حنا تقوی اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا ۔

سید اسد عباس نقوی نے شعبہ خواتین لاہور کی شعبہ جاتی پروگرام کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح فیروز والہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آپ خواہران نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اسی طرح اب وزیرآباد میں بھی ہمیں آپ سے یہی توقع ہے کہ اس حلقے کی کمپین میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گی ۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی شعبہ خواتین کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ شعبہ خواتین اس سال محرم الحرام سے پہلے ایک ذاکرات ، عالمات اور بانیان مجالس اور سنگتوں کی سربراہان کی ایک کانفرنس منعقد کرائے جس میں  ملک بھر کی معروف ذاکرات عالمات بانیان سنگتوں کی سالار اور معروف مرثیہ خوان اور نوحہ خوان خواتین کو دعوت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس (عزاداری کانفرنس ) کے عنوان سے شعبہ خواتین منعقد کرے ۔

مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تربیت مولانا ظہیر کربلائی نے شعبہ خواتین ضلع لاہور کے لیے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی پیغام دیا جس میں انہوں نے ضلع لاہور کی منظم اور بہترین فعالیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شعبہ خواتین کے تمام اضلاع کو اسی طرح متحرک اور سر گرم عمل رہتے ہوئےکام کرنے کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور عظمی نقوی ، سیکرٹری روابط محترمہ عندلیب ، سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی اور سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ بتول شریک تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree