گرفتاریاں اور جیلیں مسنگ پرسنز کی حمایت میں نکلنے والی کنیزان زینبؑ کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، محترمہ نرگس سجاد

06 اپریل 2021

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے اٹک میں مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراۃ العین سے ضلعی سیکرٹری مالیات اٹک محترمہ نزہت نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی پولیس کے خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کے شرمناک عمل پر استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کو سراہا اور انھیں  گلدستے اور تحائف پیش کیے۔

 انھوں نے کہا یہ گرفتاریاں اور اسارت ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں شہداء اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضروت ہے جس میں شہداء اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے ملاقات کی جاۓ اور لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکے۔

 اس موقع پر محترمہ زینب بنت الھدٰی کا کہنا تھا آگاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنانا چاہیے ویبنار اور آن لائن پروگرامز کے ذریعے ان اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس ملاقات میں آئی ایس او طالبات کا وفد بھی موجود تھا ۔ یونٹ صدر مرضیہ زہرا کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگان جیسے ایشوز کو قومی سطح پر بلا تفریق مذہب و مسلک اجاگر کیا جاۓ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل عاصمہ نقوی بھی موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree