وحدت نیوز(لاہور)بلوچستان میں ھزارہ برادری عرصہ دراز سے نسل کشی کا شکار ہے ملک دشمن عناصر منظم انداز میں ملک کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمارے بے گناہ مزدود بھائیوں کے سفاکانہ قتل کی جتنی مزمت کی جاے کم ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے سانحہ مچھ کے خلاف لاہور کے احتجاجی دھرنے میں میڈیا سے جاری بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم رات کے اس پہر سڑکوں پر شھداے مچھ کے لواحقین کی حمایت میں بیٹھے ہوے ہیں اور یہاں موجود رہیں گے جب تک شھداء کے ورثاء دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے ۔
انھوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے نے ہر درد مند انسان کے ضمیر کو جھنجوڑا ھے اس دلخراش واقعے میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے مائنڈ سیٹ کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قائم نہ ہونا اور آئے روز اس قسم کے دہشتگرادانہ واقعات کا رونما ہونا جو کہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے شھداء کے لواحقین کے مطالبات پر عمل درآمد کرے اور عملی طور پر ان غمزدہ ورثاء کے دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہو۔