شہید سردار قاسم سلیمانی کی برسی پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کے تحت اجتماع کاانعقاد

04 جنوری 2021

وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین شالیمار ٹاؤن لاھور کیطرف سے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل لاہور کی زیر صدارت شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد علی مسجد آخری منٹ میں کیا گیا جس میں ضلعی کابینہ محترمہ عظمی  ،عندلیب ،رضوانہ، افشین،ساجدہ، عالیہ،نئیر، یونٹس اراکین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں محترمہ طا ہرہ سیکریٹری جنرل شالیمار ٹاؤن نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کے خلاف شھید کی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا شہید کا کردار ھمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں شھید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی خصوصیات عزاداروں کی خدمت, سادگی،والدین کا احترام،، صلہ رحمی ،مشکلات پر صبر،تواضع اور انکساری کو اپنا نا چاہیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ سیدہ معصو مہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں شھید کی زندگی پر روشنی ڈالی شہید قاسم سلیمانی کی برجستہ صفات پر گفتگو کرتے ہوے محترمہ معصومہ نقوی نے شہید کی زندگی میں ہی ان کے بارے میں رہبر معظم کے جملے بیان کیے کہ انہوں نے فرمایا کہ یہ مومن ،شجاع فداکار اور دشمن کے مقابلے میں پوری طاقت سے کھڑے ہونے والے ہیں اور دوستوں کے ساتھ شفیق اور مہربان ہیں یہ خصوصیات مالک اشتر جیسی ہیں اور اس خطاب کے حوالے سے قاسم سلیمانی نے کہا کہ اگر میری تعریف میں مجھے مالک اشتر کہا گیا ہے اور اس پر میں یقین کر لوں تو میں تنزلی کا شکار ہو جاؤں گا لیکن اگر میں اپنی ذات میں خود کو پست سمجھوں تو خدا میری منزلت بڑھا دے گا ۔

خطاب کے آخر میں انھوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان فرمائے شہدا کی برسی کی مناسبت سے بید یاں روڈ یونٹ کے بچوں نے شھید کی یاد میں ٹیبلو اور ترانہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree