‎گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کے ناقص معیار کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

07 جولائی 2020

وحدت نیوز(گلگت) عوام صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ڈاکٹر کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی عہدیداران بڑے بڑے دعوے اور اعلانات کے بعد منظر سے غائب ہو چکے ہیں تیزی سے پھیلتی ہوئی کرونا وبا میں عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے شعبہ صحت کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراہیم نے میڈیا سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کے حکومت نے کروڑوں  کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی جو کے صحت کے نام پر آئے تھے آئیسولیشن سینٹرز کی حالت بدتر ہے اس وقت سب سے اہم ضرورت مریضوں کے لئے آکیسجن کی فراہمی ہے جو کے ناپیدہو چکی ہے بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث مریض زندگی کی بازی ہار رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے کرونا ایمرجنسی کے نام پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوئی مثبت حکمت عملی نظر نہی آرہی عوام کو اس وبا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ صحت کا شعبہ بنیادی اور اہم ہے اوراس کی بحالی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت کی بنیادی ضروریات عوام کو ان کے علاقے میں مہیا کی جائیں تاکہ انھیں طویل اور تکلیف دہ سفر نہ کرنا پڑے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree