امریکا مردہ باد ریلی اسلام آباد میں خواتین فقید المثال شرکت کریں گی، محترمہ عابدہ

16 جنوری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عابدہ نے مرکزی آفس سیکرٹری شعبہ خواتین خواہر بینا شاہ سے ملاقات کی اوراس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ۱۹ جنوری کو یوم مردہ باد امریکہ ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں آپس میں تبادلہ خیال کیا ۔

گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے خواہر عابدہ نےکہا کہ جی بی کی تمام خواتین کارکنان تنظیمی، سماجی، سیاسی اورمذہبی میدان میں ہمہ وقت قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ایک آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیارہیں۔ حالیہ دنوں مرکزی رہنماخواہر نرگس مسئول مرکزی شعبہ سیاسیات کی گلگت آمد پر کافی اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔تنظیمی ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دینےپر خواہر سائرہ، اور خواہر نرگس سجاد کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ مردہ باد امریکہ ریلی میں ہماری تمام تر خدمات اور فعالیت حاضرہے۔یہ مقدس ریلی جو ایک مشی سے کم نہیں کیونکہ امام علی ؑ کے قول کے مطابق’’ ظالم سے نفرت اور مظلوم سے ہمدردی کریں ‘‘،کا بہترین ذریعہ یہی محافل اور ریلیاں ہیں جس میں آج ہم دنیاکے سب سے بڑے ظالم و مستکبر امریکہ کے خلاف اپنی نفرت اور مظلوم سے اظہاری کا اظہارکریں گی۔

انہوںنے مزید کہاکہ یہ اظہار اسی صورت ممکن ہے جب ہم میدان میں عملی طور پر حاضر ہوں اور دشمن کو یہ پیغام دیں کہ تونے جس قاسمؒ اور دیگر ساتھیوں کو شہید کیا وہ اکیلے نہ تھے ۔ وہ ایک ملک کے باشندے نہیں تھے بلکہ وہ مدافعان حرم اہل بیت ؑ تھے اور اہلبیت ؑ ہم سب کے نزدیک اتنے ہی محترم اور مقدس ہیں جتنے پیغمبر اسلام ﷺ کی ذات گرامی لہذا جو شخص ان روضوں کے دفاع کرتے ہوئے شہادت کے رتبے فائزہوں وہ پوری ملت اسلامیہ کا شہید ہے ۔ لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جتنا ہوسکا 19 جنوری کی ریلی کو کامیاب بنائیںگی اور اس میں شرکت کریں گی ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree