ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد

15 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے امام بارگاہ دربار حسین، بیدیاں روڈ لاہور میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔امام بارگاہ دربار حسین کے صدر محترم محمد اشرف بھٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر آئی کیمپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین، محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ عندلیب اور محترمہ رضوانہ بھی موجود تھیں۔موسم کی خرابی اور شدید بارش کے باوجود آئی کیمپ کا انعقاد بہت احسن اور کامیاب انداز میں ہوا۔فری آئی چیک اپ کا آغاز صبح 11 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا۔ ڈھائی سو کے قریب مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔چشمے اور آئی ڈراپس مہیا کیے۔

جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہے انہیں گلاب دیوی ہسپتال کے لئے کارڈز بنا کر دیئے گئے۔مریضوں نے مفاد عامہ کے لیے سہولیات صحت کی فراہمی پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے اس اقدام کو سراہا۔اور امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین ان فلاح وبہبود کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree