معاشرے کے پڑھے لکھے اور معتبر طبقوں کی جانب سے فتنہ انگیزی برپا کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے، محترمہ معصومہ نقوی

13 دسمبر 2019

وحدت نیوز (رجوعہ سادات) ‎مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے رجوعہ سادات محلہ پیر دولت شاہ یونٹ ضلع چینیوٹ کا دورہ کیا اور خواتین سے خطاب کیا ۔

گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاھور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان یہ ہنگامہ آرائی زمانہ جاھلیت کے اس دور کی یاد دلاتی ہے جب کسی کا اونٹ کسی دوسرے کھیت میں داخل ھو جاتا اور مالک کو خبر ہوتی تو دونوں قبائل میں جنگ شروع ہو جاتی اور سالہاسال جاری رہتی۔ آج ہمارے ملک کے پڑھے لکھے طبقات نے جاہلیت کا مظاھرہ کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر اور وکیل جیسے مقدس پیشے کی توھین کا باعث بنے ہیں جس کی جتنی شدید مذمت کی جاے کم ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ملک میں قانونی ادارے موجود ہیں لیکن قانون کا راستہ اپنانے کے بجائے تہذیب و اخلاق کے دائرے سے باہر نکل کر اسپتال پر حملہ کیا گیا توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی ہوئی اور بے گناہ مریضوں کو زخمی کیا گیا ہے یہاں تک کہ بعض مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، اپنے آپ کو مسلمان اور رحمت للعالمین پیمبر (ص) کے پیروکار ہونے کو فخر سمجھنے والوں کا یہ کردار انسانیت کی تذلیل کا باعث ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree