وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین لاھور شعبہ خواتین کی اراکین کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔
مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور سے وحدت ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ حمیرا سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور محترمہ نگین رضوی میڈیا سیکرٹری بھی موجود تھیں۔اس موقع پر 17 نومبر کو لاہور میںوحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔
محترمہ حنا تقوی نے پارٹی کی سماجی،مذہبی و سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔محترم اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر لوگوں کو نظریات و افکار کے ذریعے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی ورکنگ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔