امام سجاد ؑ نے دعاؤں کے ذریعے معنویات کی طرف دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اصلاح امت کا کام کیا، محترمہ حنا تقوی

26 ستمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈیفنس فیز 2, سنگھ پورہ،واشنگ لائن،اقبال پارک اور گلشن علی میں مجالس عزا سے خطاب کیا۔ان مجالس عزا میں ایام شہادت امام زین العابدین علیہ سلام کی مناسبت سے سیرت و کردار ، عبادت و جھاد اور دعا و مناجات کے ذریعے معاشرہ و امت کی اصلاح و تربیت اور احکام الہی کے نفوذ کے لیے امام سجاد ع کے فرائض امامت و دینی خدمات  بیان کیں۔ دوران عبادت امام سجاد علیہ السلام کی اپنے معبود کی بارگاہ میں کیفیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جب امام زین العابدین علیہ السلام وضو سے فارغ ہوتے اور نماز کا ارادہ کرتے تو آپ کے بدن میں کپکپی اور اعضاء و جوارح میں لرزا طاری ہو جاتا جب آپ سے اس کے متعلق سوال کیا جاتا تو فرماتے وائے ہو تم پر کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں کس پروردگار کی بارگاہ میں کھڑا ہو رہا ہوں اور کس ذات سے مناجات کرنے لگا ہوں۔ان مجالس عزا میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree