بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،محترمہ سیدہ زھرا نقوی

07 اگست 2019

وحدت نیوز(کراچی) بھارت عالمی دھشتگرد ہے کشمیر میں بھارتی انہتا پسندی دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ستر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے ایک طویل جدوجہد جاری رکھے ہوۓ ہیں ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

انھوں نے بھارت کی غاصبانہ حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ظلم کی انتہا اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوۓ  خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو کہ مسلمانوں سے نفرت میں ظلم و ذیادتی کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ مودی سرکار خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہر فورم پر بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے حق آذادی کے لئے آواز اٹھاۓ گی انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام دہائیوں سے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے شھداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جاے گا اور کشمیری عوام اپنی آذادی کا سورج طلوع ہوتے ضرور دیکھیں گے۔ محترمہ زھرا نقوی نے خواتین سے اپیل کی وہ جمعے کے روز مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہوۓ گھروں سے نکلیں اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں صداۓ احتجاج بلند کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree