ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور شاہدرہ یونٹ کی تقریب حلف برداری اور سمر کیمپ کا انعقاد

31 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے شاہدرہ میں پہلے سے قائم  یونٹ کی تقریب حلف برداری  منعقد کی گئی۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا۔محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اس موقع پر ان کے موجود تھیں۔ضلع کے مختلف یونٹس میں منعقدہ دینی و تربیتی سمر کیمپس کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شاہدرہ یونٹ میں اٹھارہویں سہ روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور، محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکریٹری شعبہ تعلیم  اور محترم نجبہ ، سیکرٹری تربیت نے فقہی احکام، معرفت امام زمانہ علیہ السلام،  بنیادی عقائد ونظریات،تفسیر سورہ الفجر و احادیث کے موضوعات پر درس دیے۔

حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اللّٰہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرمادیتاہے،مگر آج ہمارے بچے دین سے دور ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کی اخلاقی قدریں بہتر ہوں اور وہ اچھے اور با اخلاق انسان بن سکیں معاشرے کےلیے بہتر رول ماڈل کا کردار ادا کرسکیں۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکینِ یونٹ بالخصوص محترمہ نجبہ کی دینی کاوشوں کو سراہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree