ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت شیخ زکزکی اوران کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری کےخلاف لاہور پریس کلب پر احتجاج

12 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے نائیجیریا کے معروف مذہبی اسکالر شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بے جرم وخطاءقید اور ان کیساتھ روا رکھا جانے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف لاھور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو عدالتی حکم کے باوجود نائیجیرین حکومت اور فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے جبکہ نائیجیریا کی سپریم عدالت نے شیخ زکزاکی کو رہا کرنے کے آرڈر جاری کیے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو پر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے ۔ہم ان ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کو مکمل علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ہم اس غیرانسانی فعل پر حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بزرگ عالم دین شیخ زکزاکی کی غیر انسانی قید اور قتل کی سازش کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree