وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے گڑھی شاہولاھور کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ قائم کرنے کیساتھ ساتھ درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شیرازی بھی ان کیساتھ موجود تھیں۔ محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جب بھی شیعہ قوم ہر کوئ مشکل پڑی ہے چاہے وہ ھزار گنجی جیسے واقعات ہوں یا ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ ان مظلوموں کی آواز بن کر میدان میں اترتی ہے ۔
انھوں نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوے کہا کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اور حالیہ واقعے میں شھید ہونے والوں کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ہمیں ان مظلومین کیساتھ آواز اٹھانی ہے اور ان ماوں بہنوں کی فریادوں کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہے۔