اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے، سیدہ زہرانقوی

01 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی ضلع ملیر کی جانب سے جشنِ ولادت صادقین جنابِ ختمی مرتبت محمد مصطفی ﷺ و امامِ جعفرِ صادق اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے میلاد کا اہتمام کیا گیا،جس میں خصوصی طور پر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی (ممبر پنجاب اسمبلی) کوبطور مہمانِ خصوصی  شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔میلاد کا باقاعدہ آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ضلع ملیر کی شعبہ خواتین کی جنرل، سیکرٹری خواہر تفسیر نے کیا جسکےبعد خواہران نے بارگاہ ِ ختمی مرتبت ﷺ و اہلبیت ع ہدیہ نعت و منقبت پیش کیں۔پروگرام میں ضلع ملیر کی خواہر شبیہ کی جانب سے بیتِ زہرہ ع و عزاداری فائونڈیشن کی کارگردگی رپورٹ پیش کی اور عزاداری و فلاحی اور روزگار اسکیم کے حوالے سے تفصیلی آکاہ کیا گیا۔اسکے بعد خواہر زہرہ نقوی صاحبہ نے خصوصی خطاب فرمایا جسمیں آپ نے سیرتِ مبارکہ النبی ﷺ اور آیمہ اطہار ع کی سیرت پر روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں بالخصوص  صفاتِ رسول کریم ﷺ رحمت،صداقت اور امانت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ذاتِ رسول ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہیں تو پھر یہ صفت اس امتِ محمدیہ کی زندگی کے مختلف مرحلوں پر  پہچان ہونی چاہیے، وہ جو اپنے دشمن کو بھی اپنے اخلاق و کردار سے ایسا  گرویدہ و متاثرکرتے ہیں کہ بارضا و تسلیم وہ دینِ اسلام کو قبول کرتے ہیں۔اسی طرح رسولِ مقبول ﷺ کہ صداق اور امین ہونے کا  قبل از اعلانِ رسالت سے ہی ہر خاص و عام، دشمن و دوست متعرف تھا۔جبکہ صداقت اور امانت ہر زمانہ کے لئے مشکل ترین افکار ہیں۔صادق اور امانت دار ہونا امتِ مسلمہ کے ہر شخص کا امتیاز ہونا چاہیے۔صداقت اور امانت صرف مادی چیزوں کے لئے ہی نہیں، ہر لحظہ مومن کا صداقت پر مبنی اور امانت داری سے مزین ہونا چاہیے۔

انہوںنے مزید کہاکہ اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے۔ہم نبی رحمتﷺ کی امتِ واحدہ ہیں۔ آج سوہ استفادہ کی وجہ سے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن اور تفرقہ کا شکار ہے۔ ہم نے کوشش مسلسل اور سعی پہم کرنی ہے امت محمدیہ ﷺ کی وحدت اور بقا کے لئے اور الحمد للہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اس حوالے سے ہر شعبہ میں گامزن ہے۔اور اتحاد و وحدت کی جانب ہمارا کامیاب سفر جاری رہے گا۔جب حکومتِ جہانی کی بات ہوگی تو وہ رسول ﷺ کے اس فرزند کی حکومت جہانی کا زکر ہے جسکے لیے تمام امت انتظار، میں ہے۔ہمیں ایک پرچم کے ساے میں امتِ سیدِ لولاک ﷺ کی صورت اس حکومتِ جہانی کے لئے زمینہ سازی بھی کرنی ہے اور اخلاق  و افکار ِ محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ، سے اپنی نفس کی تربیت اور اپنی کردار سازی بھی  کرنی ہے ۔ اسکے علاوہ آپ نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی اپنے پروجیکٹس سے بھی آگاہ کیا۔جن میں تعلیم و صحت، بیوہ اور فقراء کے حوالے سے انکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بالخصوص مومنین کی گمشدگی، عزاداری اور زیارات کے  مسائل کےحوالے سے مختلف وزراء سے ملاقات،اور جو قراردادیں پیش کی گئیں ان کے نتائج بیان فرماۓ۔آخر میں ملکِ خدا داد پاکستان کی ترقی و کامیابی،دینِ اسلام کی سربلندی، اور ملتِ تشیع کی کامرانی کے لئے دعا کرائی۔تمام شھداء ملک و ملت کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ اور دعاۓ سلامتی و دعاۓ فرج کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree