پاکستان دشمن سوچ کے خلاف ہمیں نہ صرف اپنا بلکہ اپنے خاندان کا ووٹ وطن عزیز کےبہتر ین مفاد میں کاسٹ کرانا ہو گا ، سیدہ زہراء نقوی

26 جون 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ اور راولپنڈی ڈویژن کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی صاحبہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی معاون سیکریٹری امورسیاسیات سید محسن شہریار زیدی نے خصوصی شرکت کی اور الیکشن 2018 میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی انتخابی حکمت عملی ،منتخب حلقوں ، نامزد امیداروں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی نے خواتین عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدواروں کی بھرپور سپورٹ اور کامیابی میں اپنا کردار اداکرنے کی ہدایت کی۔

 سیدہ زہراء نقوی نے خطاب کرتے ہوئےخواتین عہدیداران سے کہا کہ ہم جس دور سے گزر رہے ہیں انتہائی اہم اور تاریخی دور ہے ۔ آج کا دور صدر اسلام کے دور سے مماثلت رکھتا ہے ۔ آج دنیا میںدوہی نظریے آپس میں بر سر پیکار ہیں ایک نظریہ محب وطن سوچ کا ہے جبکہ دوسرا پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈاہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج نائب حضرت امام (عج) کے راستے پر گامزن ہیں اور دوسرا ایجنڈاامامؑ کے ظہورکے دشمنوں کا ہے جس کا سربراہ امریکہ ا،اسرائیل اور آل سعود ہے ، آل سعود نے علانیہ طور پر ظہور امام ؑ کا راستہ روکنے کا اعلان کر رکھا ۔ ہمیں آج جتنا ممکن ہو امام ؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنے میں اپنا کرادر ادا کرنا چاہئے ۔ ہم اس انتظار میں نہ رہیں کہ ہم تو ابھی لشکر امام ؑ کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ہمیں تو دینی تعلیم سے آراستہ ہونا پڑے گا ،ہمیں تو عالم اور عالمہ بننا پڑے گا ۔ نہیں ایسا نہیں ہے ہم جہاں کہیں اور جیسی بھی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں اس نظریے اور سوچ کا ساتھ دینا جو محب وطن ہوں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج انتخابات ہو رہے ہیں تو ہمیں آگے بڑھ کر کم از کم پاکستان کےدشمن بلاک کی اثر انداز ہونے والی سوچ کے خلاف اپنا نقش ایفا کرنا ہوگا ۔ اور وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہمیں نہ صرف اپنا ووٹ بلکہ اپنےکنبے اور خاندان کے ووٹ کو وطن عزیز کی سپورٹ میں کاسٹ کرائیں ۔ خدا نخواستہ کہیں ایسا نہ ہو ہم گھروں میں بیٹھیں رہیں اورملک دشمن قوتیں آپ کی خاموشی (غیرجانبداری) کا فائدہ اٹھا کر اس وطن عزیز پر مسلط ہو جائیں اگر ایسا ہوا تو ہم سب اس میں شریک جرم قرار پائیں گے ۔ یہ ایک حقیقت ہے ۔ اس دور کی خاموشی اور تحرک کا ہمیں ایک دن جواب دینا ہو گا ۔اس آئینی ، قانونی اور شرعی ذمہ داری کو ہمیں بطور امام زمان (عج) کے لشکر کا سپاہی ہونے کے ناتے نبھانا ہو گا ۔ گھروں سے نکلنا ہو ۔ خاندان کے افراد اور اپنے عزیزواقربا کو ظہور امام ؑکےراستے کو ہموارکرنے میں خاموشی اور سکوت کو توڑنا ہو گا اور اپنے حق کو صحیح نمائندوں کے انتخاب میںاستعمال کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے آخرمیں کہاکہ الحمدللہ آپ مجلس وحدت مسلمین کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ خواہران کے پرخلوص جذبے اور فعالیت کو قائد وحدت بھی بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کئی مرتبہ ہمارے اس شعبے کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔ میری خواہران سے گزارش ہے!خصوصاً راولپنڈی ڈویژن کی خواہران سے کہ آپ کے سامنے دو بڑے ایونٹ آرہے ہیں ایک تو جولائی میں انتخابات ہیں دوسرا 5 اگست کو قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی  ؒ کی برسی کا اجتماع ہے آپ کویہ بھاری ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہوگی ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پروردگارہماری ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم آیۃاللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالی علیہ) کی رہبری اور قائد وحدت کی سرپرستی میںاپنا ایسا کردارزینبی(س) پیش کریں کہ کل بروز محشر حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء(س) اور حضرت ثانی زہراء(س) کے سامنے سرخرو ہو کر پیش ہو سکیں ۔تقریب کے آخر میں شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے خواہران کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree