ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام دس روزہ دروس اور یوم خدیجہ ؑ کا انعقاد

04 جون 2018

وحدت نیوز (اٹک)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک زیر اہتمام دس روزہ دروس اور یوم خدیجہ علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا  ۔دوئم رمضان المبارک سے لے کر دس رمضان المبارک تک درس اخلاق اور روزے افادیت کا اہتمام کیا گیا جس میں معلمہ مہک زہرا از المصطفی یونیورسٹی اسلام آباد نے بہت خوبصورتی سے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا نیز آخری دن گیارہ رمضان المبارک کو یوم خدیجہ علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ۔۔جس میں تلاوت قرآن پاک اور حدیث کساء کے بعد نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پیش کی گئی بعد از آن شعیب ابی طالب کی منظر کشی کی گئی ترانہ کے بعد روزہ نہ صرف بھوک پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ ایثار و قربانی کا نام بھی ہے پر خاکہ پیش کیا گیا ۔معلمہ مہک نے بی بی خدیجہ ولادت سے بعثت رسول کریم سے ازواج تک حال زندگی کو بہت خوبصورتی سے روشن کیا ۔معلمہ شازیہ از ایران نے بعثت رسول اللہ ص سے لےشعیب ابی طالب اور نوجوان نسل پر اثرات کے پہلو کو اجاگر کیا ۔بعد ازآن خواہر چمن فاطمہ از ایران نےبی بی خدیجہ اسلام پر قربانیاں اور شیعہ خواتین کی ذمہ داریاں اور آخر میں خواہر زینب نے بی بی کی وصیت اور شہادت کے پہلو پر روشنی ڈالی،نیز کوئز کا انعقاد بھی ہوا۔آخر میں دعا امام زمان سے نشست کا اہتمام کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree