ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کے تحت عظمت شہداءکانفرنس کا انعقاد، ناصرشیرازی اور زہرا نقوی خطاب

08 مئی 2018

وحدت نیوز (چنیوٹ)  مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عظمت شہداٗ کانفرنس کا انعقاد چنیوٹ شہر کی قدیمی امام بارگا ہ ٹھٹی شرقی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین فیصل آباد ڈویژن اور ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم ’’عظمت شہداء ملت کانفرنس ‘‘ منعقد ہوئی اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ زہراء نقوی بطور مہمان خصوصی کراچی سے تشریف لائیں ۔ اس کے علاوہ برادر سید ناصر شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پروفیسر سمیرا نقوی رکن نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان شعبہ طالبات اور خواہر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔

اس کانفرنس میں فیصل ڈویژن اور ضلع چنیوٹ کی خواہران کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔خواہر سیدہ زہراٗ نقوی نےاپنے خطاب میں شہداٗ ملت کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ کہ شہداء ملت جعفریہ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور جن مقاصد کیلئے شہداء نے اپنی جان قربان دی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ شہید کی موت قوم کیلئے حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ شہیدوں کا نام اور شہادت کی ثقافت کو زندہ رکھنا ملک وملت کی بنیادی ضرورت ہے۔ شہادت کی ثقافت کا مطلب ہے عوام اور تمام انسانیت کے بلند مدت اہداف و مقاصد کے لئے ایثار اور قربانی پیش کرنے کی ثقافت اور یہ ثقافت مغرب کی انفرادیت کے کلچر کے بالکل برخلاف ہے جو ہر چیز اور ہر اقدام کو اپنے ذاتی و شخصی مفادات کی کسوٹی پر تولنے کی دعوت دیتا ہے۔ جس معاشرے میں بھی شہادت اور ایثار کا جذبہ عام ہو جائے، تووہ معاشرہ ترقی کرتا ہے اور ایسے معاشرے میں ترقی کا سفرمیں رکاوٹ یا پسماندگی کا کوئی امکان نہیں رہتا۔معاشرے میں شہدا کی یاد اور شہادت کا موضوع ایک زندہ حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا رہے گا تو پھر شکست کا کوئی تصور ہی باقی نہیں رہے گا اور ایسی قوم ہمیشہ بے خوفی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی۔آخر میں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے نیٹ ورک کو توڑنے میں اپناکردار ادا کرے۔ تسلسل سے ہونیوالی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہیں۔

برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہداء کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کئے جانے اور ان کی گراں بہا یادوں کو فراموش ہونے سے بچانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی یاد میں نشستوں کا اہتمام در حقیقت جہاد اور شہادت کی روش کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے اور ضروری ہے کہ معاشرے میں شہیدوں کی یاد اور ان کی زندگی میں پائے جانے والے اہم نکات کی ترویج کی جائے۔

  امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان شعبہ طالبات کی رکن نظارت پروفیسر خواہر سمیرا نقوی نے کہا کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔خواہر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عظمت شہداء کانفرنس کے انعقاد کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔آج کے اس عظیم اجتماع کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولیں گے ۔بعد ازاں شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree