سعودی عرب اپنی توانائیاں دہشتگردی کے فروغ کی بجائے حاجیوں کیلئے صرف کرتا تو یہ دلخراش سانحہ پیش نہ آتا، ایم ڈبلیو ایم قم

27 ستمبر 2015

وحدت نیوز (قم) گذشتہ روز نمازِ عید کے بعد ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ قم  نے پارک علوی میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی سے مختلف شخصیات اور دانش مندوں نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ عید اور قربانی کے علاوہ حالاتِ حاضرہ اور عالمِ اسلام کی اجتماعی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری جنرل گلزار احمد جعفری نے عالمِ اسلام کی وحدت اور فلسفہ قربانی کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔ بعد ازاں منٰی میں حاجیوں کی شہادت کی خبر موصول ہونے پر ایم ڈبلیو ایم قم کے میڈیا سیکرٹری آغا نذر حافی، میڈیا ایکشن کمیٹی کے انچارج مدثر علی، آفس سیکرٹری مختار مطہری اور میڈیا آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ رواں سال میں سعودی عرب نے اپنی جتنی توانائیاں دہشت گردی کے فروغ پر صرف کی ہیں، اگر اتنی حاجیوں کے پروگرامات پر صرف کرتا تو یہ دلخراش سانحہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے اس سال حاجیوں کی پے در پے شہادتوں کی اصل وجہ یہ بتائی ہے کہ اس وقت سعودی حکومت اپنی تمام تر توانائیاں یمن، بحرین اور شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں صرف کر رہی ہے اور حجّاج کرام کے سلسلے میں انتظامات کو ثانوی حیثیت دی گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree