ملت جعفریہ مسنگ پرسنزکی بازیابی کیلئے علمائے حق کا بھر پور ساتھ دے، علامہ گلزار جعفری

16 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکریٹریٹ میں کابینہ اور مشاورین کی ایک اہم نشست ہوئی جس میں کابینہ کےافراداور بزرگان پرمشتمل مشاورتی کمیٹی کےبزرگان نےشرکت کی ،نشست سےخطاب کرتے ہوئے شعبہ قم کےسکریٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر گلزار احمد جعفری  نےکہاکہ  پاکستان میں بےگناہ مسنگ پرسن کی رہائی کےلئے اٹھنےوالی موومنٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور گرفتاری پیش کرنے والے علماء کرام علامہ حسن ظفر نقوی اورعلامہ احمد اقبال رضوی  کےجراتمندانہ اقدام کوسلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نےکہا جب سے مجلس وحدت مسلمین  بنی ہے علماء ہمیشہ میدان میں حاضر ہیں اورکسی بھی قومی ایشو سے چشم پوشی نہیں کی اب لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے علماء کے ساتھ دیں اورملت کےبےگناہ مسنگ پرسن کی رہائی کےلئے اٹھنےوالی اس  موومنٹ میں اپنا حصہ ڈالیں اوران بےگناہ اسیروں کی رہائی کےلئے  علماءکی اس جیل بھروتحریک کابھرپور ساتھ دیں  آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اورملت کے بےگناہ اسیروں کی رہائی کےلئے دعا کےساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree